7

روس کو ایک اور معاشی جھٹکا!  پٹرول کی قیمتوں نے عوام کی کمر توڑ دی

(ویب ڈیسک )یوکرین کے حملوں کے بعد روس میں پٹرول کی قلت اور ایندھن کی بڑھتی قیمتوں نے مہنگائی میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق جون 2026 میں روس کی سالانہ مہنگائی بڑھ کر 6 فیصد تک پہنچ گئی، جو مئی میں 5.3 فیصد تھی۔ ماہرین کے مطابق اس اضافے کی بڑی وجہ یوکرین کی جانب سے روسی آئل ریفائنریوں پر حملوں کے بعد پیدا ہونے والی پٹرول کی قلت اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایندھن کی بڑھتی قیمتوں نے نہ صرف ٹرانسپورٹ کے اخراجات میں اضافہ کیا بلکہ دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر بھی دباؤ بڑھا دیا، جس کے باعث روسی صارفین کو مہنگائی کے نئے جھٹکے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:گاڑی اور موٹرسائیکل سوار خبردار! آج کسی کو رعایت نہیں ملے گی

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ایندھن کی سپلائی معمول پر نہ آئی تو آنے والے مہینوں میں روس میں مہنگائی مزید بڑھ سکتی ہے، جس سے ملکی معیشت پر دباؤ میں اضافہ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں