
(24نیوز)امریکا اور کینیڈا کے درمیان تعلقات پھر کشیدہ ہوگئے اورٹرمپ نے کینیڈا کو امریکا میں آلودگی کا ذمہ دار ٹھہرا دیا۔
امریکا کی فضاآلودہ کرنے پر صدر ٹرمپ نے کینیڈا کو ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہاہے کہ امریکی فضا آلودہ کرنے پر کینیڈا کو بھاری ٹیرف اد ا کرنا ہوگا۔
امریکی صدرکے مطابق آلودگی سے نمٹنے کی لاگت کینیڈا کی اشیاء پر پہلے سے عائد ٹیرف میں شامل کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے بعد مٹی کا تیل بھی مہنگا
دوسری طرف کینیڈین حکام کاکہناہے کہ امریکا کو دھمکی دینے کے بجائے کینیڈا کی مدد کرنی چاہئے،کیلی فورنیا کے جنگلات میں آگ لگنے پر کینیڈا نے امریکا کو ہنگامی مدد فراہم کی تھی۔






