
(عیسیٰ ترین) بلوچستان کے علاقے چھتر روڈ پر فائرنگ کے واقعے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق مسلح افراد نے فائرنگ کر کے دو افراد کو قتل کیا، جس کے بعد دونوں افراد کی نعشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ناکہ بندی کر دی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :دشمن کےوعدوں پر بھروسہ نہیں:ایرانی سپیکر






