1

ڈیرہ مراد جمالی میں پولیس کی وین پر دستی بم کا حملہ 15 افراد زخمی

(24نیوز)  بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی  میں ۔ڈی سی چوک کے قریب پولیس کی موبائل پر ہینڈ گرنیڈ  سے حملہ ہو گیا۔

مین بازار سے گزرتی ہوئی پولیس وین پر اچانک ہینڈ گرنیڈ پھینک دیئے جانے سے چار پولیس اہلکاروں سمیت 15 افراد زخمی ہوگئے ۔

 پولیس موبائل مین بازار میں معمول کے گشت پر تھی۔ عینی شاہدین کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار دو  دہشتگردوں  نے پولیس گاڑی پر ہینڈ گرنیڈ پھینکا۔  زخمی ہوئنے والوں میں ریڑھی بان،  دکانوں پر کام کرنے والے مزدور اور عام راہگیرشہری شامل ہیں۔ 

 زخمیوں کو سول اسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کی فوج نے توقع سے کہیں زیادہ تیزی کے ساتھ خود کو بحال کر لیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں