
(ویب ڈیسک)واشنگٹن میں امریکی کمشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے بھارت میں مذہبی آزادی کی صورتحال پر اظہار تشویش کرتے ہوئے ٹرمپ انتظامیہ سے کارروائی کا مطالبہ کردیا۔
امریکی کمشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی کاکہناہے کہ بھارت میں مذہبی آزادی کی صورتحال مسلسل خراب ہورہی ہے،امریکی کمیشن کی جانب سے بھارتی حکام اور آر ایس ایس ارکان پر پابندیوں پر غور کا مطالبہ بھی کیاگیاہے۔
یہ بھی پڑھیں:آبنائے ہرمز کھلنے کی امید، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی
امریکی کمیشن نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے امریکی ویزے کی منسوخی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ آر ایس ایس ارکان مسلمانوں، عیسائیوں، سکھوں، دلتوں پر تشدد اور حملوں میں ملوث ہیں۔






