
(ویب ڈیسک)اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کامن ویلتھ گیمز میں ایک بار پھرتاریخ دہرانے کے لیے پر عزم ہیں۔
ارشد ندیم نے 2022 میں کامن ویلتھ گیمز میں ریکارڈ تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا تھا،وہ کامن ویلتھ گیمز سے قبل بین الاقوامی مقابلے میں شرکت کے لیے کل سوئٹزرلینڈ روانہ ہوں گے۔
پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں آخری سیشن کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ارشدندیم کاکہناتھاکہ کامن ویلتھ گیمز کے لیے اچھی تیاری ہو گئی ہے، کامن ویلتھ گیمز جیسے بڑے ایونٹ سے قبل سوئٹزرلینڈ کے مقابلے میں حصہ لوں گا، کسی بھی بڑے ایونٹ سے قبل ایک ایونٹ میں حصہ لیتا ہوں،اس سے اسٹرینتھ اور تیاری کا اندازہ بھی ہو جاتا ہے۔
ارشد ندیم کاکہناتھا کہ کامن ویلتھ گیمز 2022 کی یادیں اب بھی تازہ ہیں، جیسے 2022 میں کامن ویلتھ گیمز کا ریکارڈ توڑا تھا تو اب بھی ویسی پوزیشن میں ہوں، چار سال گزر گئے تو اس بات کا پریشر بھی ہے کہ چار سال سے چیمپئن ہوں اور اب بھی کچھ کرنا ہے۔
ارشدندیم کے مطابق میرا مقابلہ ہمیشہ خود سے رہا ہے، اس مرتبہ بھی اچھا کرنا ہے، سری لنکا کے کھلاڑی نے بھی اچھی تھرو کی ہے،مقابلہ اس بار سخت ہوگا لیکن اس کے لیے تیاری ہے،میدان میں اترنے کا دباؤ ہمیشہ ہوتا ہے، بس تب پریشر کو کنٹرول کرنا ہوتا ہے،کامن ویلتھ گیمز کے اعزاز کی کیرئیر میں اہمیت کا اندازہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:رونالڈو ایک منٹ میں کتنا کماتے ہیں؟ جواب جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے!
ارشد ندیم کامزیدکہناتھاکہ پاکستان کی تاریخ کا پہلا اتھلیٹ ہوں جس نے اولمپکس کے لیے ڈائریکٹ کوالیفائی کیا تھا، میری مداحوں سے دعاؤں کی درخواست ہے کہ اللہ مجھے فٹ رکھے اور میں اسی طرح تھرو کروں جیسے کرتا آ رہا ہوں۔






