
(ویب ڈیسک)بلوچستان سے اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس 2 روز کیلئے معطل کردی گئی ۔
ریلو ے حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی روانگی ریلوے ٹریک کی مرمت کے سلسلے میں منسوخ کی گئی ہے۔
ریلو ے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین 5 اور 6 ستمبر کو پشاور کے لیے روانہ نہیں ہوگی جبکہ آج پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس جیکب آباد تک محدودکردی گئی ہے ۔
ریلو ے حکام کے مطابق ٹرین سروس کی معطلی اور جیکب آباد تک محدود کرنے سے کوئٹہ آنے اور جانے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:بابو سرٹاپ پر برفباری سے موسم سرد ہوگیا،راولپنڈی میں مزیدبارشوں کی پیشگوئی
واضح رہے کہ بلوچستان سے کراچی کیلئے بولان میل اور چمن کیلئے چمن پسینجر 6،6 ماہ سے بند ہیں۔






