10

یومِ دفاع و شہداء کے موقع پر بلوچستان میں پُروقار تقریبات کا انعقاد

(احمد منصور)یومِ دفاع و شہداء کے موقع پر بلوچستان میں پُروقار تقریبات کا انعقاد کیا گیا   جس میں اعلیٰ سول وعسکری حکام نے  شرکت کی۔

  کوئٹہ میں منعقدہ مرکزی تقریب میں گورنر،وزیراعلیٰ بلوچستان، کورکمانڈراوردیگراعلیٰ سول وعسکری حکام نے  شرکت کی،کوئٹہ میں پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے یاگار شہداء پرسلامی دی،سول وعسکری حکام نے پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی،یوم دفاع و شہداء پرگوادرمیں شاہرائیں قومی عزم، قربانی، استقامت اورشجاعت کے بینرزسے سجا دی گئیں۔

ایف سی بلوچستان کی جانب سے بھی شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا،بلوچستان کے شہریوں نے بھی وطن سے محبت کا اظہاراورشہداء کی عظیم قربانیوں کوزبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں :  ای پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں