12

مستونگ کلی ببری میں خاتون پر مبینہ تیزاب گردی اور تشدد، مقدمہ درج

مستونگ کے علاقے کلی ببری میں خاتون پر مبینہ طور پر تیزاب پھینکنے اور تشدد کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، جس کے نتیجے میں خاتون کے چہرے اور آنکھوں کو شدید نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں، جبکہ مبینہ تشدد کے باعث جسم پر متعدد زخم بھی آئے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد متاثرہ خاتون کو طبی امداد فراہم کی گئی، جبکہ معاملے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے واقعے کا مقدمہ تھانہ درینگڑ ھ میں درج کرلیا ہے۔ پولیس کی جانب سے واقعے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیتے ہوئے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
متاثرہ خاتون کے والد محمد ایوب سمالانی نے واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی بیٹی کو مبینہ طور پر تیزاب گردی اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس کے باعث وہ شدید متاثر ہوئی ہیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور متاثرہ خاندان کو انصاف اور تحفظ فراہم کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں