پسنی پولیس کے مطابق کوسٹل ہائی وے پر ماکولا کے قریب بس اور دو پک اَپ گاڑیوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں سمیت جاں بحق افراد کو اسپتال منتقل کرنے کا عمل شروع کردیا گیا۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت صغیر احمد ولد غفور، سکنہ تربت اور امجد ولد استاد واحد میانداد، سکنہ بنگلہ بازار پسنی کے نام سے ہوئی ہے۔
10






