3

دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے گھر دوسری بیٹی کی پیدائش

دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے گھر دوسری بیٹی کی پیدائش
اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی 2018 میں ہوئی تھی جوڑے کی ایک بیٹی دعا بھی ہے۔
بالی وڈ اسٹار جوڑی اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے گھر ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔

دیپیکا پڈوکون کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے اور یہ خوشی کی خبر اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے
اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ان کے گھر دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، ساتھ ہی انہوں نے اپنی پوسٹ میں ایک نومولود کے پاؤں کی تصویر شیئر کی اور تاریخ بھی بتائی کہ رواں ماہ کی 19 تاریخ کو ان کی بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

دیپیکا کی اس خبر کے بعد شوبز ستاروں سمیت مداحوں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے جبکہ جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں