
(24نیوز)سعودی عرب اور کویت نے خلیجی ممالک پر ایرانی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ تجارتی جہازوں پر بار بار حملے جہاز رانی کی سلامتی اور آزادی کیلیے خطرہ ہیں۔
سعودی وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق تجارتی جہازوں پر بار بار حملے جہاز رانی کی سلامتی اور آزادی کیلیے خطرہ ہیں۔ کویت، بحرین، قطر، یو اے ای ، عمان اور اردن پر حملے کرکے تہران بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:بونیر؛دہشتگردوں کی فائرنگ،سی ٹی ڈی پولیس کے سب انسپکٹرشہید
کویتی وزارت خارجہ نے ایرانی حملوں کو خطےمیں کشیدگی میں اضافے کا باعث قرار دیتے ہوئے کہاکہ ایران مسلسل جارحانہ رویہ اپنانے پر بضد ہے، یہ خطے کے امن کیلیے نقصان دہ ہے۔






