11

مکہ اور مدینہ کی جانب بڑھتے دو میزائل فضا میں ہی تباہ کر دیئے: سعودی حکام کا دعویٰ

(ویب ڈیسک)سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع نے یمن کے حوثیوں کی جانب سے مکہ اور مدینہ کے علاقوں کی طرف داغے گئے دو بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

سعودی حکام کے مطابق تباہ شدہ میزائلوں کا ملبہ مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام سے تقریباً 20 کلومیٹر دور وادی المغمس سمیت مختلف مقامات پر گرا۔

محکمہ شہری دفاع نے ہفتے کی شب سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ مکہ اور مدینہ کے علاقوں میں شہری دفاع نے دہشت گرد حوثی ملیشیا کی جانب سے داغے گئے دو بیلسٹک میزائلوں کو روکنے کے نتیجے میں گرنے والے ملبے سے نمٹنے کے لیے کارروائی شروع کر دی۔

سعودی سول ڈیفنس کے مطابق میزائلوں کا ملبہ طائف کی وادی جلیل، جدہ کے النزہ محلے اور رابغ کے مستورہ مرکز میں بھی گرا۔

مزید پڑھیں:عراقی فضائی حدود کی خلاف ورزی، ایئر فرانس اور کے ایل ایم پر لاکھوں ڈالر جرمانہ

 حکام کی جانب سے ان واقعات میں ممکنہ جانی یا مالی نقصان سے متعلق تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

دوسری جانب حوثیوں نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کو نشانہ بنانے کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔

میزائلوں اور ڈرون کو تباہ کیے جانے کے واقعے سے متعلق سعودی حکام کے بیان اور حوثیوں کے مؤقف میں اختلاف سامنے آیا ہے۔

 تاہم فراہم کردہ معلومات میں حملوں کے ہدف اور ان سے ہونے والے ممکنہ نقصان کی مزید تفصیلات موجود نہیں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں