13

جام کمال خان اور قطری وزیر مملکت نے مشترکہ ٹاسک فورس کے پہلے اجلاس کے منٹس پر باضابطہ دستخط کیے

قطر میں پاکستان قطر مشترکہ ٹاسک فورس کا دوسرے اجلاس

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور قطر کے وزیر مملکت برائے امورِ خارجہ تجارت ڈاکٹر احمد
بن محمد السید کی اجلاس کی مشترکہ صدارت

دوحہ میں منعقدہ اجلاس میں پاکستان اور قطر کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال

اجلاس کے اختتام پر جام کمال خان اور قطری وزیر مملکت نے مشترکہ ٹاسک فورس کے پہلے اجلاس کے منٹس پر باضابطہ دستخط کیے

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی ورلڈ انویسٹمنٹ فورم کی سربراہ سے بھی ملاقات

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی دوحہ میں ورلڈ انویسٹمنٹ فورم کی سربراہ نان لی کولنز سے دوطرفہ ملاقات

ملاقات میں خطے کی موجودہ صورتحال اور عالمی اقتصادی چیلنجز پر تبادلہ خیال

ملاقات میں علاقائی تعاون کے فروغ کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار پر گفتگو

عالمی چیلنجز کے تناظر میں علاقائی اقتصادی انضمام کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر تبادلہ خیال

ملاقات میں علاقائی روابط، اقتصادی تعاون اور مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مربوط کوششوں کی ضرورت پر گفتگو

اجلاس میں اپریل 2026 میں ہونے والے پہلے اجلاس کے بعد دوطرفہ اقتصادی تعاون میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا

پاکستان کی جانب سے پاک خلیج تعاون کونسل آزاد تجارتی معاہدے پر جلد دستخط کی ضرورت پر زور

پاکستان آزاد تجارتی معاہدے کی داخلی منظوری کا عمل مکمل کر چکا ہے، اجلاس کو بریفنگ

پاکستان نے معاہدے کی حتمی کارروائی جلد مکمل کرنے کے لیے قطر سے تعاون کی درخواست کی

پاکستان کا قطر سے ہڈی والے گوشت کی برآمد پر عائد پابندی جلد ختم کرنے کا مطالبہ

گوشت کی برآمدات سے متعلق جانوروں کی صحت اور فوڈ سیفٹی کی جامع تکنیکی دستاویزات قطر کو فراہم کر دی گئی ہیں، پاکستانی حکام

اجلاس میں پاکستان سے قطر کو سرکاری سطح پر چاول کی فراہمی کے مجوزہ معاہدے پر تبادلہ خیال

ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان اور قطر کی حساد فوڈ کے درمیان مجوزہ معاہدہ وفاقی کابینہ کو منظوری کے لیے بھجوا دیا گیا

پاکستان کی قطر کو جدید زراعت، اناج ذخیرہ کرنے، کولڈ اسٹوریج اور زرعی ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کی دعوت

پاکستان اور قطر کے درمیان غذائی تحفظ کے لیے پائیدار سپلائی انتظامات پر بھی تبادلہ خیال

پاکستان کی قطر کو الیکٹرک گاڑیوں اور نیو انرجی وہیکلز کی صنعت میں سرمایہ کاری کی پیشکش

اجلاس میں گاڑیوں کی مشترکہ تیاری، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور صنعتی شراکت داری کے مواقع پر گفتگو

پاکستان نے قطر کو انفارمیشن ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور آئی ٹی خدمات میں سرمایہ کاری کی دعوت دی

پاکستان اور قطر کے درمیان بحری نقل و حمل اور شپنگ کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

پاکستان کی جانب سے آئل ٹینکرز، ایل این جی کیریئرز اور کنٹینر جہازوں کے شعبے میں تعاون کے مواقع پیش

پاکستان نے مجوزہ نئی کراچی حیدرآباد موٹروے کو قطری سرمایہ کاری کے لیے اہم منصوبے کے طور پر پیش کیا

کراچی حیدرآباد موٹروے سے بندرگاہوں کی رابطہ کاری اور وسط ایشیائی ممالک کے ساتھ علاقائی تجارت کو فروغ ملے گا، اجلاس کو بریفنگ

قطر کی جانب سے پاکستان کے ساتھ سول ایوی ایشن اور فضائی روابط میں تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور

پاکستان نے قطر کی فضائی تعاون بڑھانے کی تجویز کا خیرمقدم کیا

پاکستان نے مجوزہ سرمایہ کاری فنڈ کے تصور اور مختلف ترجیحی شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پیش کیے

پاکستان کی جانب سے گیارہ تکنیکی ورکنگ گروپس کو جلد فعال بنانے کی ضرورت پر زور

ورکنگ گروپس زراعت، معدنیات، صنعت، تعلیم، صحت، سیاحت، آئی ٹی اور دیگر شعبوں میں تعاون کو آگے بڑھائیں گے

پاکستان نے ورکنگ گروپس کے لیے اپنے نمائندوں کی تفصیلات قطر کو فراہم کر دیں، اجلاس کو آگاہی

پاکستان کی جانب سے قطر سے ورکنگ گروپس کے نمائندوں کی نامزدگیاں جلد مکمل کرنے کی درخواست

ورکنگ گروپس تیسرے اجلاس سے قبل تجارتی و سرمایہ کاری مواقع اور شعبہ جاتی پیش رفت کی رپورٹس تیار کریں گے

پاکستان قطر مشترکہ ٹاسک فورس کا تیسرا اجلاس پاکستان میں منعقد ہوگا

پاکستان اور قطر کا دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں