کراچی ایسٹ میں پولیو کا نیا کیس رپورٹ، پاکستان میں 2026 کی مجموعی تعداد سات ہو گئی۔
سندھ EOC کے مطابق پاکستان کے سات کیسز میں سے پانچ خیبرپختونخوا اور دو سندھ سے رپورٹ ہوئے ہیں۔
2 سے 8 نومبر تک ملک گیر سب نیشنل پولیو ویکسی نیشن مہم چلائی جائے گی۔
مہم کے دوران 97 منتخب اضلاع میں 23.9 ملین سے زائد پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
کراچی کے تمام اضلاع بھی 2 سے 8 نومبر والی پولیو مہم میں شامل ہوں گے۔
NEOC کے مطابق فرنٹ لائن پولیو ورکرز گھروں میں جا کر ہر اہل بچے کو ویکسین کے دو قطرے پلائیں گے۔
سندھ میں 20 اضلاع میں 6.883 ملین سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین دی جائے گی۔
سندھ EOC کے مطابق کراچی میں آخری پولیو کیس دسمبر 2024 میں رپورٹ ہوا تھا۔
EOC نے کہا کہ پولیو لاعلاج ہے، لیکن ویکسی نیشن سے اس سے بچاؤ ممکن ہے۔






