11

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی ملاقات میں وزارت ریلوے کے انتظامی، مالیاتی اور اصلاحاتی امور پر بات چیت

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی ملاقات میں وزارت ریلوے کے انتظامی، مالیاتی اور اصلاحاتی امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

وفاقی وزیر نے پاکستان ریلوے کی کارکردگی اور جاری منصوبوں پر بریفنگ دی، جبکہ فریٹ سروسز میں بہتری اور مسافروں کو جدید سہولیات کی فراہمی کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے ریل کے سفر کو محفوظ اور بااعتماد بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ہدایت کی اور شفافیت، اصلاحات اور عوامی ریلیف کو ترجیح دینے کا اعادہ کرتے ہوئے پاکستان ریلوے کی بحالی اور انقلابی اصلاحات کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں