9

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے منڈی بہاؤالدین صدر بازارکی بیوٹیفکیشن پراجیکٹ کا افتتاح کردیا

“وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا منڈی بہاؤالدین کے عوام کیلئے تحفہ”

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے منڈی بہاؤالدین صدر بازارکی بیوٹیفکیشن پراجیکٹ کا افتتاح کردیا

اربوں روپے کے تاریخی میگا پراجیکٹس کا افتتاح
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو گجرات سرگودھا روڈ پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی
تقریباً94.30کلومیٹر گجرات سرگودھا رو ڈ کی تعمیرو بحالی کی جائے گی

ضلع منڈی بہاؤالدین میں واقع 27.90کلومیٹر دوروریہ سڑک بنائی جائے گی

سڑک کے اطراف میں پختہ کنارے بھی بنائے جارہے ہیں
گجرات سرگودھاروڈ کی تعمیر پر لاگت کا تخمینہ 9ارب 80کروڑ روپے ہے

منڈی بہاؤالدین صدر بازار کی بیوٹیفکیشن6کروڑ99لاکھ روپے کی لاگت سے کی گئی ہے

منڈی بہاؤالدین صدر بازارکے روایتی داخلی گیٹ کی بحالی کیساتھ ساتھ بازار میں ٹف ٹائل اورسٹریٹ لائٹس بھی لگائی گئی ہے

صدر بازار کی خوبصورتی کو بڑھانے کیلئے فوارہ بھی نصب کیا گیا ہے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے اولڈغلہ منڈی کی بیوٹیفکیشن کے پراجیکٹ کا افتتاح بھی کیا

منڈی بہاؤالدین اولڈغلہ منڈی کی بحالی اوربیوٹیفکیشن پر 9کروڑ70لاکھ روپے خرچ ہوئے
اولڈغلہ منڈی میں یاد گاراوردیگر شاندار مانومنٹس لگاکرخوبصورت پارک کی شکل دی گئی ہے

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے یونیورسٹی آف رسول کا باضابطہ افتتاح کردیا

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے میڈیکل کالج کا سنگ بنیاد بھی رکھا

یونیورسٹی آف رسول 9ارب79کروڑروپے کی لاگت سے بنائی گئی ہے
یونیورسٹی آف رسول میں اکیڈمک بلاک ون اورٹو،اکیڈمک بلاک سٹوڈنٹ سروس سنٹرکی تعمیر مکمل

منڈی بہاؤالدین کی یونیورسٹی آف رسول میں وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے میڈیکل کالج کا سنگ بنیاد بھی رکھا

یونیورسٹی آف رسول میں طلبہ کیلئے چار ہوسٹل اوربیچلر فیکلٹی کیلئے ہوسٹل کے علاوہ 53رہائش گاہیں بھی تعمیر کی گئی ہیں

یونیورسٹی آف منڈی بہاؤالدین کی لائبریری بھی جلد مکمل کرلی جائے گی

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے چیلیاں والا میں 1849کی جنگ کی یادگار کا دورہ بھی کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں