9

قومی کلین ایئر کانفرنس 2026: بلوچستان کا فضائی آلودگی کے خاتمے، جدید ماحولیاتی نظام اور عالمی تعاون کے فروغ پر زور

قومی کلین ایئر کانفرنس 2026: بلوچستان کا فضائی آلودگی کے خاتمے، جدید ماحولیاتی نظام اور عالمی تعاون کے فروغ پر زور

اسلام آباد، 29 اکتوبر 2026: قومی کلین ایئر کانفرنس 2026 کے دوسرے روز بلوچستان کے اعلیٰ سطحی وفد نے فضائی آلودگی کی روک تھام، جدید ماحولیاتی نگرانی، صاف توانائی، صنعتی اخراج میں کمی اور قومی و بین الاقوامی اداروں کے ساتھ مؤثر تعاون سے متعلق اہم تکنیکی اور پالیسی مباحثوں میں شرکت کی۔

وفد میں نور احمد پیرکانی، محمد یونس مینگل ایڈیشنل سیکرٹری، محمد علی سمالانی ڈائریکٹر ایڈمن و فنانس، تاج محمد کاکڑ ڈائریکٹر ٹیکنیکل اور نوید کاکڑ اسسٹنٹ ڈائریکٹر شامل تھے۔

کانفرنس کے دوران عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک، جی آئی زیڈ اور دیگر ماہرین نے ٹرانسپورٹ سے پیدا ہونے والی آلودگی، صنعتی اخراج، زرعی باقیات کو جلانے، گھریلو ایندھن کے مضر اثرات، جدید فضائی نگرانی اور ماحولیاتی اصلاحات کے حوالے سے تجربات اور تجاویز پیش کیں۔

بلوچستان کے وفد نے صوبے، بالخصوص کوئٹہ میں فضائی معیار کی مؤثر نگرانی، آلودگی کے بنیادی ذرائع کی سائنسی نشاندہی، جدید آلات کی فراہمی، ادارہ جاتی استعداد کار میں اضافے اور ماحول دوست ٹیکنالوجی کے فروغ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن و فنانس محمد علی سمالانی نے بین الاقوامی تعاون اور عملی نفاذ کے فریم ورک سے متعلق خصوصی گروپ ڈسکشن میں بلوچستان کی نمائندگی کی، جہاں صوبائی ضروریات، تکنیکی معاونت، ترقیاتی شراکت داری اور ماحولیاتی منصوبوں کے لیے مالی وسائل کی فراہمی سے متعلق امور زیر بحث آئے۔

کانفرنس میں اس امر پر خصوصی توجہ دی گئی کہ فضائی آلودگی کے تدارک کے لیے محض روایتی اقدامات کے بجائے سائنسی شواہد، جدید مانیٹرنگ سسٹمز، مؤثر قانون نافذ کرنے کے طریقہ کار، عوامی آگاہی اور بین الادارہ جاتی رابطہ کاری کو فروغ دینا ناگزیر ہے۔

بلوچستان کے وفد کی شرکت سے صوبے کی ماحولیاتی ترجیحات کو قومی سطح پر اجاگر کرنے اور مستقبل میں تکنیکی و ترقیاتی تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کا موقع ملا۔

قومی کلین ایئر کانفرنس کا بنیادی پیغام واضح رہا کہ صاف فضا صرف ماحولیاتی ضرورت نہیں بلکہ عوامی صحت، پائیدار ترقی اور آنے والی نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں