پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے، ایک ہی دن میں فی تولہ سونا مزید 5 ہزار 100 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 20 ہزار 536 روپے ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جہاں فی اونس سونا 51 ڈالر سستا ہوکر 3 ہزار 980 ڈالر پر آگیا۔
عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے اثرات پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی دیکھنے میں آئے، جہاں فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 100 روپے کی کمی ہوئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 4 ہزار 373 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 60 ہزار 541 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ایک تولہ چاندی 238 روپے سستی ہوکر 5 ہزار 530 روپے کی سطح پر آگئی۔
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باعث شہریوں کی نظریں صرافہ مارکیٹ کے آئندہ نرخوں پر مرکوز ہیں۔






