قازقستان میں گولڈ میڈل جیت کر ملک و صوبے کا نام روشن کرنے والے قومی فائٹر شیرباز مری کوئٹہ پہنچ گئے
کوئٹہ ایئرپورٹ پہنچنے پر معاون برائے محکمہ داخلہ بابر یوسفزئی اوع ڈائریکٹر جنرل کھیل بلوچستان ڈاکٹر یاسر بازئی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا
معاون برائے محکمہ داخلہ بابر یوسفزئی اور ڈائریکٹر جنرل کھیل ڈاکٹر یاسر بازئی نے قومی فائٹر کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دی
اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایکٹیویٹیز محمد آصف لانگو، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن جمیل احمد و دیگر محکمہ کھیل کے دیگر افسران بھی استقبال کے موقع پر موجود تھے
محکمہ کھیل حکومت بلوچستان کے افسران، اہل خانہ، دوست احباب اور چاہنے والوں کی بڑی تعداد نے قومی ہیرو کا کوئٹہ ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا
شیرباز مری نے قازقستان میں منعقدہ نومیڈ ایم ایم اے چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کیا
چیمپئن شپ میں پاکستان نے مجموعی طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی، قومی کھلاڑیوں نے 4 گولڈ اور 3 کانسی کے تمغے جیتے
معاون برائے محکمہ داخلہ بابر یوسفزئی اور قومی فائٹر شیرباز مری کی کوئٹہ ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو
بابر یوسفزئی نے کہا کہ
شیرباز مری کی عالمی سطح پر کامیابی بلوچستان اور پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہے،
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور حکومت بلوچستان کا وژن ہے کہ نوجوانوں کی بھرپور حوصلہ افزائی اور سرپرستی کی جائے،
بلوچستان کے نوجوانوں میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں، انہیں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا ضروری ہے،
حکومت بلوچستان نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور سرپرستی جاری رکھے گی،
شیرباز مری جیسے باصلاحیت نوجوان بین الاقوامی سطح پر ملک اور صوبے کا نام روشن کر رہے ہیں،
شیرباز مری نے اس موقع پر کہا کہ نومیڈ ایم ایم اے چیمپئن شپ میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنا میرے لیے اعزاز ہے،
کامیابی کے سفر میں تعاون اور حوصلہ افزائی پر حکومت بلوچستان اور محکمہ کھیل کا شکر گزار ہوں،
قازقستان میں پاکستان کی نمائندگی کرنا اور قومی پرچم بلند کرنا میرے لیے فخر کا باعث ہے،
نومیڈ ایم ایم اے چیمپئن شپ کے لیے بھرپور محنت کی، مشکلات کے باوجود ہمت نہیں ہاری،
میرا اگلا ہدف کراٹے کومبیٹ ہے، امید ہے کہ محکمہ کھیل مستقبل میں بھی میری سرپرستی اور معاونت جاری رکھے گا،






