10

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اور ایک سی ٹی ڈی اہلکار شہید

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اور ایک سی ٹی ڈی اہلکار شہید

لکی مروت کے علاقے شہبازخیل میں موٹرسائیکل سوار مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس کانسٹیبل ممتاز کو شہید کردیا جبکہ دوسری جانب بنوں میں برماشل چوک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکار شہید ہوگیا۔

لکی مروت میں واقعے کے بعد پولیس اور سی ٹی ڈی نے حملہ آوروں کا تعاقب کیا اور کارروائی کے دوران دونوں مسلح افراد مارے گئے۔

باجوڑ میں سیلئی پٹی پولیس پوسٹ پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا ۔ حملے کے دوران پولیس اہلکار خائستہ مین سید دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوگیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں