
(24نیوز)ساف فٹبال چیمپیئن شپ میں آج پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی۔
ڈھاکا میں پریس کانفرنس میں بھارتی کپتان نیتھن روڈریگیز نے کہا کھلاڑی میچ سے قبل اور بعد میں ہاتھ ملائیں گے۔
بھارتی کوچ نوشاد موسیٰ کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑی تو پاکستانی کھلاڑیوں کو گلے بھی لگائیں گے۔
پاکستان کے کپتان عالمگیر غازی کا کہنا ہے کہ یہ کرکٹ نہیں، ساف فٹبال ہے، اسی لیے اسے خوبصورت کھیل کہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سرکاری نرخ نامہ نظر انداز، برائلر، مٹن اور بیف کی من مانے داموں فروخت جاری






