4

صوبائی وزیر میر ظہور احمد بلیدی کی ڈپٹی کمشنر کیچ سے ملاقات، ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ

ہےصوبائی وزیر میر ظہور احمد بلیدی کی ڈپٹی کمشنر کیچ سے ملاقات، ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ

تربت: صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات میر ظہور احمد بلیدی نے ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی، جس میں ضلع کیچ کے مجموعی ترقیاتی امور اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران ضلع میں جاری ترقیاتی اسکیموں، نئے منصوبوں اور مختلف شعبوں میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور ان پر عمل درآمد سے متعلق امور بھی زیرِ بحث آئے۔

ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی نے صوبائی وزیر کو ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور مختلف اسکیموں پر ہونے والی پیش رفت، درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر میر ظہور احمد بلیدی نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کیچ میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کے لیے مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے منصوبوں کے معیار، شفافیت اور تعمیراتی کاموں کی نگرانی پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ عوام کو ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات بروقت حاصل ہوسکیں۔

ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی نے صوبائی وزیر کو یقین دہانی کرائی کہ ضلع میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر نگرانی کی جا رہی ہے اور ان کی بروقت تکمیل کے ساتھ ساتھ معیار اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں