حکومت بلوچستان کی جانب سے صوبے کے 12 اضلاع کے نوجوانوں کو بیرونِ ملک روزگار کے مواقع سے مستفید کرنے کے لیے ٹیکنیکل تربیت اور معاونت فراہم کرنے کے پروگرام میں ضلع خضدار کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام ضلعی محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی نے کہا کہ بیرون ملک روزگار کے لیے کے ڈسٹرکٹ خضدار کے بے روزگار نوجوانوں نے ان لائن اپنی رجسٹریشن کروائی ہے وہ نوجوان 9 نو مبر 10 بجے ڈپٹی کمشنر حب کے افس میں انٹرویو دینے کے لیے اپنے حاضری کو یقینی بنائیں حکومت بلوچستان نوجوانوں کو ہنرمند بنانے اور انہیں بیرونِ ملک روزگار کے مواقع تک رسائی فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے تمام ضلعی سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے محکموں کے ذریعے نوجوانوں کو اس حکومتی پروگرام سے متعلق آگاہی فراہم کریں اور رجسٹریشن سمیت درخواست دینے کے طریقہ کار سے مکمل طور پر آگاہ کریں۔انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو مستفید کرنا ہے تاکہ وہ فنی مہارت حاصل کرکے بیرونِ ملک روزگار کے بہتر مواقع سے فائدہ اٹھا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر ضلع کو ایک سو نوجوانوں کو تیکنیکی تعلیم فراہم کرکے انہیں کارآمد شہری بنانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
3






