4

قلعہ عبداللہ: محکمہ صحت کے زیرِ اہتمام ماہانہ جائزہ اجلاس، ای پی آئی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

قلعہ عبداللہ: محکمہ صحت کے زیرِ اہتمام ماہانہ جائزہ اجلاس، ای پی آئی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

قلعہ عبداللہ: ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر قلعہ عبداللہ ڈاکٹر عبدالسلام کھوسو کی زیرِ صدارت آج 6 نومبر 2026 کو ای پی آئی سیل قلعہ عبداللہ میں ماہانہ جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈی ایم پی پی ایچ ڈی محمد داؤد خان کاکڑ رحمت خان اچکزئی سمیت اے کے یو، ڈسٹرکٹ سرویلنس آفیسر (DSV)، مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن ای پی آئی، تحصیل مانیٹرنگ کوآرڈینیٹرز (TMCs)، مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن پی پی ایچ آئی اور تمام انچارج ویکسینیٹرز نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران ضلع بھر میں حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام (EPI) سے متعلق تمام اہم کارکردگی کے اشاریوں (Key Performance Indicators) کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ویکسینیشن کی مجموعی کارکردگی، اہداف کے حصول اور دیگر متعلقہ امور پر غور و خوض کیا گیا۔

اجلاس میں کارکردگی کو مزید بہتر بنانے، درپیش مسائل کے حل اور حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام کے مؤثر نفاذ کے لیے ضروری اقدامات اور ہدایات جاری کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں