ڈپٹی کمشنر ساؤتھ ڈیرہ بگٹی کے احکامات پر ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن (میل) نوجوان آفیسر ربنواز بگٹی کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں بابو مصطفیٰ صاحب نے آج گورنمنٹ بوائز مڈل سکول ظفر کالونی سوئی کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران اساتذہ کی حاضری رجسٹر کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ تمام اساتذہ کرام ڈیوٹی پر حاضر اور درس و تدریس میں مصروف پائے گئے۔ طلباء کی ذہنی، تعلیمی اور فنی صلاحیتوں کو جانچنے کے لیے نصاب سے متعلق سوالات کیے گئے، جن کے طلباء نے نہایت تسلی بخش جوابات دیے۔ اس کے علاوہ سکول کے نظم و ضبط اور سرکاری ریکارڈ کی دیکھ بھال کا بھی جائزہ لیا گیا، جسے تسلی بخش قرار دیا گیا۔
اس موقع پر اساتذہ کرام نے ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن (میل) جناب ربنواز بگٹی کی تعلیمی خدمات، مثبت سوچ اور تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ایک نوجوان، متحرک اور قابل افسر ہیں، جو محکمہ تعلیم میں بہتری، اساتذہ کی حوصلہ افزائی اور تعلیمی اداروں میں نظم و ضبط کے فروغ کے لیے بھرپور دلچسپی لے رہے ہیں۔
اساتذہ کرام کا کہنا تھا کہ ربنواز بگٹی کے عملی اقدامات اور تعلیمی اداروں کی مسلسل نگرانی سے اساتذہ میں خوشی اور اطمینان پایا جاتا ہے۔ ان کے رویے، تعاون اور پیشہ ورانہ انداز سے اساتذہ متاثر ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ ان کی قیادت میں ضلع ڈیرہ بگٹی کے تعلیمی نظام میں مزید بہتری آئے گی۔
3






