کوئٹہ،
بلوچستان میں امراض قلب کے پہلے جدید اور اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال کی تکمیل آخری مراحل میں داخل ہوگئی
پاکستان کے مایہ ناز ماہر امراض قلب ڈاکٹر جلال خان کو بی آئی سی وی ڈی کا عبوری سربراہ تعینات کردیا گیا، اعلامیہ
150 بستروں پر مشتمل بلوچستان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکیولر ڈیزیز کا افتتاح رواں ماہ متوقع، اعلامیہ
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت بلوچستان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکیولر ڈیزیز (BICVD) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا پہلا اجلاس
اجلاس میں بی آئی سی وی ڈی کی تکمیل، طبی سہولیات کی فراہمی اور انتظامی امور سے متعلق پیش رفت کا جائزہ لیا گیا
ابتدائی مرحلے میں اسپتال سے منسلک تین سیٹلائٹ مراکز بھی فعال کیے جائیں گے، اجلاس کو بریفنگ
صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ کی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ دوسرے مرحلے میں سیٹلائٹ مراکز کا دائرہ کار تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز تک بڑھایا جائے گا،
صوبے کے تمام اضلاع میں چیسٹ پین مینجمنٹ سینٹرز قائم کیے جائیں گے،
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ
بی آئی سی وی ڈی کے قیام سے بلوچستان میں امراض قلب کے علاج کی جدید سہولیات مقامی سطح پر دستیاب ہوں گی،
بلوچستان کے مریضوں کو دل کے امراض کے علاج کے لیے دیگر صوبوں کا سفر نہیں کرنا پڑے گا،
صحت کے شعبے میں جدید طبی اداروں کا قیام حکومت بلوچستان کی ترجیحات میں شامل ہے،
حکومت بلوچستان عوام کو معیاری علاج کی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کررہی ہے،
امراض قلب کے مریضوں کو بروقت تشخیص، علاج اور ہنگامی طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی،
بی آئی سی وی ڈی کو جدید طبی آلات، مستند ماہرین اور مؤثر انتظامی نظام کے ذریعے فعال بنایا جائے گا،
صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کا اصل مقصد عوام کو ریلیف اور علاج کے لیے درپیش مشکلات کا خاتمہ ہے،
طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئٹہ کے ساتھ دور دراز اضلاع کو بھی یکساں اہمیت دی جائے گی،






