یک مچھ کے درمیانی علاقے میں مسلح افراد کی واردات، المالک کمپنی کی گاڑی لوٹ لی، ڈرائیور تشدد کا نشانہ
گزشتہ شب دالبندین اور یک مچھ کے درمیانی علاقے میں مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر المالک کمپنی کی گاڑی کو روک کر لوٹ لیا۔ کمپنی کی گاڑی جو کہ نوکنڈی کے لیے پرچون کا سامان لے کر آرہی تھی کہ راستے میں ایکس کرولا گاڑی میں سوار مسلح افراد نے اسے روک لیا۔
مسلح افراد نے گاڑی سے پرچون کا سامان اتارنے کے علاوہ ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اس سے موبائل فون اور نقدی بھی چھین لی، جس کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
عوامی حلقوں اور ٹرانسپورٹ نے متعلقہ انتظامیہ اور پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لے کر ملزمان کو گرفتار کیا جائے، لوٹا گیا سامان اور دیگر قیمتی اشیاء برآمد کی جائیں اور دالبندین، یک مچھ اور سیکیورٹی کے مؤثر انتظامات کیے جائیں تاکہ مسافر، ٹرانسپورٹرز اور تاجر بلا خوف و خطر اپنی آمدورفت جاری رکھ سکیں۔
3






