3

اصغر خان اچکزئی اپنی مردہ سیاسی ساکھ کو دوبارہ زندہ کرنے کے لیے اس طرح کے بیانات دے رہے ہیں، بابر یوسفزئی

وزارت داخلہ کے معاون بابر یوسفزئی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اے این پی کے رہنما اصغر خان اچکزئی اپنی مردہ سیاسی ساکھ کو دوبارہ زندہ کرنے کے لیے اس طرح کے بیانات دے رہے ہیں۔ انہیں یہ بات نہیں بھولنی چاہیے کہ عوامی نیشنل پارٹی خود صوبائی حکومت کی اتحادی جماعت ہے۔

الحمدللہ! بلوچستان کے ایک ایک انچ پر صوبائی حکومت کی رٹ برقرار ہے۔ ہماری بہادر سیکیورٹی فورسز، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے روزانہ کی بنیاد پر قربانیاں دے رہے ہیں، امن و امان کے قیام کے لیے دن رات مصروفِ عمل ہیں اور دہشت گرد عناصر کا بھرپور محاسبہ کر رہے ہیں۔ کسی بھی شرپسند یا دہشت گرد کو بلوچستان کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد، سیاسی مشاورت اور اختلافِ رائے جمہوریت کا حسن ہیں، لیکن ایسے فورمز کو محض صوبائی حکومت اور سیکیورٹی اداروں پر بے بنیاد تنقید کے لیے استعمال کرنا بچگانہ سیاست ہے۔ بلوچستان کے حساس حالات سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہیں بلکہ سنجیدگی، اتحاد اور مشترکہ ذمہ داری کے متقاضی ہیں۔

صوبائی حکومت اپنی آئینی اور انتظامی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں حکومت امن و امان کی بحالی، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور صوبے کی ترقی کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔

بلوچستان میں امن کے قیام پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ سیاسی اختلافات اپنی جگہ، لیکن صوبے کا امن، عوام کا تحفظ اور ریاست کی رٹ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں