3

ایس پی کیچ کیپٹن (ر) ذوہیب محسن کا سینٹرل جیل تربت کا دورہ، قیدیوں سے ملاقات

ایس پی کیچ کیپٹن (ر) ذوہیب محسن کا سینٹرل جیل تربت کا دورہ، قیدیوں سے ملاقات –

ایس پی کیچ نے سینٹرل جیل تربت کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے جیل کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور قیدیوں سے انفرادی طور پر ملاقات کرتے ہوئے ان کے مسائل، مشکلات اور دستیاب سہولیات کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کیں۔

اس موقع پر ایس پی کیچ نے قیدیوں کے مسائل غور سے سنے اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ قیدیوں کو قانون کے مطابق تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی، صحت و صفائی، معیاری خوراک اور دیگر ضروری انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے جیل انتظامیہ سے بھی ملاقات کی اور جیل میں سکیورٹی انتظامات، نظم و ضبط اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔

ایس پی کیچ نے ہدایت کی کہ قیدیوں کے ساتھ قانون کے مطابق انسانی ہمدردی، عزت و احترام کا برتاؤ کیا جائے اور ان کے جائز مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات عمل میں لائے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں