3

پی پی نے کراچی کے مینڈیٹ قبضہ کرکے کراچی کے ساڑھ،ے 3 کروڑ عوام کا حق مارا ہے،حافظ نعیم

امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پی پی نے کراچی کے مینڈیٹ پر قبضہ کرکے جماعت اسلامی کا نہیں بلکہ کراچی کے ساڑھے 3 کروڑ عوام کا حق مارا ہے اسٹیبشلمنٹ نے شہر پر ایسے لوگوں کو مسلط کیا جو کرپشن اور لوٹ مار کے سوا کچھ نہیں جانتے۔

انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کی جانب سے فنڈز کی عدم فراہمی کے باوجود جماعت اسلامی کے ٹاؤنز نے اپنی مدد آپ کے تحت ترقیاتی کاموں کے راستے نکالے ہیں جبکہ گلیوں کی تعمیر، پارکوں کی بحالی، سڑکوں کی صفائی اور کچرا کنڈیوں کی بہتری کے کام کیے جارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں