3

ہم دہشت گردی سے سیاحت کی جانب سفر کریں گے، گورنر فیصل کریم کنڈی

پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی شہید بے نظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی پشاور میں میڈیا سے گفتگو
گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے کے مختلف یونیورسٹیوں کو مالی بحران سمیت مختلف مسائل کا سامنا ہے،
یونیورسٹیوں میں تنخواہوں اور پنشنز کے حوالے بھی مسائل درپیش ہیں،

تنخواہوں اور دیگر مسائل کے حل کے لیے کوششیں جاری ہیں،

تعلیم کے شعبے سمیت پولیس اور ڈاکٹروں کے مسائل کے حل پر خصوصی توجہ مرکوز ہے،

صوبے کی تمام یونیورسٹیوں کے لیے ایک جامع پیکج لے کر آئیں گے،

یونیورسٹیاں وائس چانسلرز کے احکامات کے مطابق چلیں گی،

جب تک وائس چانسلر کے پاس مکمل اختیار نہیں ہوگا، یونیورسٹی نہیں چل سکتی،

اب کسی وائس چانسلر پر کوئی سیاسی دباؤ نہیں ہوگا،

وائس چانسلرز کے ساتھ ادب و احترام کا رشتہ قائم رکھیں گے،

وفاق کے ساتھ صوبے کے حقوق کا مقدمہ دلیل کی بنیاد پر لڑیں گے،

ہم دہشت گردی سے سیاحت کی جانب سفر کریں گے،

صوبے میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے، خیبرپختونخوا کو ایک پرامن صوبہ بنائیں گے،

صوبے کے حقوق کے لیے مشترکہ مفادات کونسل اور قومی مالیاتی کمیشن سمیت ہر فورم پر جائیں گے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں