3

جےیوآئی کا 19 اور20 ستمبر کو چاروں صوبوں میں ورکرز کنونشن کے انعقاد کا فیصلہ

(24 ںیوز )جمعیت علماء اسلام (ٖف)  کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے زیرصدارت جےیوآئی  کی مرکزی مجلس عاملہ اور صوبائی امرا کا مشترکہ اجلاس ہوا جس کے دوران طویل غور وخوض کے بعد اہم فیصلے  کیے گئے ۔

جمعیت علماء اسلام پاکستان کی مرکزی مجلس عمومی کا 2روزہ دستوری اجلاس   انیس اور بیس  ستمبر 2026 کو ہوگا، چاروں صوبوں میں ورکرز کنونشن کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا جس سے مولانا فضل الرحمان اور دیگر مرکزی وصوبائی قائدین خطاب کریں گے۔

جمعیت علماء اسلام پنجاب کے زیراہتمام ستمبر ،اکتوبر اور نومبر 2026 میں بڑے اجتماعات کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا، ان اجتماعات سے مولانا فضل الرحمن اور مرکزی وصوبائی قائدین خطاب کریں گے ۔

ترجمان جےیوآئی  اسلم غوری نے کہا کہ مرکزی مجلس عاملہ نے قصور میں ہونے والے عظیم الشان تحفظ مدارس دینیہ و عوامی حقوق کانفرنس میں مولانا فضل الرحمن کی  تقریر اور بیانیے کی مکمل حمایت کی ۔

مارچ 2027 میں جمعیت علماء اسلام پاکستان کی سر پرستی  میں صوبہ سندھ کی جمعیت کے زیر اہتمام امن عالم کانفرنس سکھر کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :اسلام آباد بلدیاتی انتخابات: یونین کونسلز کی تعداد میں اضافے کا شیڈول جاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں