6

وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور کنوینس الاؤنس میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری 

(وقاص عظیم)وفاقی سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری، تنخواہوں اور کنوینس الاؤنس میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں7فیصداضافے کا نوٹیفکیشن جاری  کردیا گیا،گریڈ ایک سے 22 تک کے سرکاری ملازمین کو جاری بنیادی تنخواہ پر اضافہ ملے گا،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 2022 اور 2025 کا ایڈہاک ریلیف بھی ضم کر دیا گیا ۔

سرکاری ملازمین کوایڈہاک ریلیف الاؤنس 2022 میں 15 فیصد دیا گیا تھا،سرکاری ملازمین کوایڈہاک ریلیف الاؤنس 2025  میں 10 فیصد دیا گیا تھا ۔

وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہو گا۔

یادرہے کہ حکومت نےبجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں7 فیصد اضافےکا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نےسرکاری ملازمین وافسران کےکنوینس الاؤنس میں 50 فیصد اضافہ کر دیا،وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کنوینس الاؤنس گریڈ ایک سے 22 تک کے ملازمین و افسران کو ملے گا،کنوینس الاؤنس میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2026 ء سے ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں