
(24 نیوز)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس میں شرکت کے لیے فلپائن روانہ ہوگئے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار 22 اور 23 جولائی کو منیلا, فلپائن میں ہونے والے 33ویں آسیان ریجنل فورم میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
انھوں نے کہا کہ اسحاق ڈار علاقائی اور عالمی سیاسی و سیکیورٹی امور پر اجلاس میں پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے،پاکستان ایشیا پیسیفک خطے میں امن، استحکام اور مکالمے سے وابستگی کا اعادہ کرے گا۔
ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار آسیان فورم کے موقع پر مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ اور اہم شخصیات سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار منیلا میں اہم سفارتی رابطوں کے ذریعے دوطرفہ تعاون کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں :اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کے دوران یونین کونسلز کی تعداد میں اضافے کا شیڈول جاری






