
(اویس کیانی)علی پرویز ملک کا پیٹرول پمپ مالکان کی ہڑتال پر ردعمل سامنے آگیا۔ وزیر پیٹرولیم نے پمپ مالکان ایسوسی ایشن کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت دےدی۔
روزانہ کی بنیاد پر تیل کی قیمتوں میں ردوبدل کے معاملے پر وزیر پیٹرولیم نے کہاکہ جنگ کی وجہ سے انٹرنیشنل تیل کی مارکیٹ میں روزانہ کی بنیاد پر تبدیلیاں ہو رہی ہیں ۔حکومت جنگ بندی اور تیل کی فراہمی یقینی بنانے کی کوشش کر رہی ہے ۔حکومت آج بھی 7 دنوں کی اوسط کے مطابق قیمت لے کر چل رہے ہیں ۔یہ روزانہ 5 ڈالر اضافہ نہیں ہو گا بلکہ معمولی کمی یا اضافہ ہو گا ۔
کل یہ ایسوسی ایشن چیئرمین اوگرا سے ملیں گے اور ان کے جائز مطالبات حل کریں گے ۔معیشت کو ڈیجیٹلیز کرنے کیلیے وقت درکار ہے یا ان کو سہولت چاہئے تو ان کو دی جائے گی
پیٹرول پر لیوی آج بھی جنگ سے پہلے کی سطح پر ہے ۔اگر آج بھی لیوی کم کرنا چاہتے ہیں تو اس کیلیے ضروری ہے معیشت کی ڈاکومنٹیشن ہو۔ہر کسی کو اپنے جائز منافع پر ٹیکس دینا ہو گا
محسن نقوی آج بھی اپنے دوستوں کو لے کر انہیں سمجھانے کی کوشش کر رہے ہیں،ہمارے امریکی ساتھیوں کو بھی سمجھانے کی کوشش ہو رہی ہے۔اللہ کرے کہ یہ معاملات مستقل جنگ بندی کی طرف چلا جائے تاکہ ہمارے وسائل بچ سکیں ۔ہم ڈیلرز کے ساتھ بیٹھ کر مسئلے کا حل نکالیں گے انہوں نے آج جلد بازی کی ۔انہیں حکومت کا موقف بھی سمجھنا چاہیے ۔
ان کے مسائل ہیں مارجن کے ،او ایم سیز انہیں پروڈیکٹ نہیں دیتی جب قیمت اوپر جا رہی ہوتی ہے ۔






