
(24نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق سخت بیان دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ نطنز کے قریب پہاڑی علاقے “کوہ کلنگ” کو بہت جلد نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایران اس ممکنہ حملے کو روکنے کے لیے کچھ نہیں کر سکے گا، ان کا کہنا تھا کہ جب تک ایران بامعنی مذاکرات کے لیے تیار نہیں ہوتا امریکہ بھی اس میں دلچسپی نہیں رکھتا۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران دوبارہ بات چیت کرنا چاہتا ہے اور ہمارے ساتھ ملاقاتیں اور معاہدہ کرنے میں بھرپور دلچسپی رکھتا ہے۔
لبنان سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ امریکہ احترام کے ساتھ لبنان کے ساتھ مناسب طرزِ عمل اختیار کرے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر لبنان کے صدر چاہیں تو وہ حزب اللہ سے بھی بات چیت کے لیے تیار ہیں۔






