
(فاران یامین ،حاشروڑائچ،رمشا اسماعیل،مبارک علی )محکمہ موسمیات نے آج بھی ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج بھی بادل برسیں گے،لاہور میں دو روز سے جاری بارشوں سے گرمی کا زور ٹوٹ گیااورلاہور کا درجہ حرارت 30 ڈگری تک رہے گا،لاہورمیں ہوا میں نمی کا تناسب 88 فیصد ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا مطلع جزوہ ابر آلود رہے گا،شہر میں ہونے والی بارش سے حبس اور گھٹن کا خاتمہ ہوگیا،آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30،اور کم سے کم 27 ڈگری ہوگاجبکہ شہر میں 13 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں آج بھی دن بھر وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا، بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے،گزشتہ 2 روز سے جاری بارش کے باعث وفاقی دارالحکومت کے درجہ حرارت میں واضح کمی ریکارڈکی گئی ہے،صبح کے اوقات میں شہر اقتدار کا درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاگیاجبکہ دن کے اوقات میں درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پٹرول پمپ مالکان کی ملک گیر ہڑتال، پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کابھی حمایت کا اعلان
اسلام آباد میں دن بھر 14 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی توقع ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 96 فیصد سے زائد ریکارڈکیاگیاہے۔
کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی کے پی کے میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش بارش کا امکان ہے،اسلام آباد میں بارش کا سلسلہ آنے والے دو سے تین روز تک جاری رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مطلع جزوی ابر آلودہے اور آج بوندا باندی ہوگی،شہرقائدمیں درجہ حرارت 35 ڈگری تک جائے گا،شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33سے 35ڈگری تک جانے کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 28.5 ڈگری ریکارڈ ہو،شہر میں جنوب مغرب سمت سے 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں،ہوا میں نمی کا تناسب 78فیصد ہے۔
دوسری طرف شہر کا فضائی معیار تسلی بخش قراردیاگیاہے ،ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار سو پرٹیکولیٹ میٹرز سے کم ریکارڈکی گئی ہے۔
ضلع کھرمنگ میں موسم نے کروٹ بدل لی ہے اورملک کے دیگر حصوں کی طرح خطے میں بھی مون سون کی بارشوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، بالائی علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی سے موسم خوشگوارہوگیا، سیاحوں کو دورانِ سفر احتیاط برتنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکوں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کاحکم دے دیاگیاہے۔






