
(وقاص عظیم)وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگ زیب نے امریکی ہم منصب سکاٹ بیسنٹ سے ملاقات کی ہے۔
وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے امریکی ہم منصب سکاٹ بیسنٹ سے ملاقات میں پاکستان کی معیشت میں میکرو اکنامک استحکام، پائیدار اور برآمدات پر مبنی اقتصادی ترقی کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا،ملاقات میں علاقائی صورتحال کے پاکستانی معیشت پر پڑنے والے منفی اثرات پربھی غور کیاگیا۔
وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگ زیب نے امریکی وزیر خزانہ کو پاکستان کے میکرواکنامک استحکام سے پائیدار اور برآمدات پر مبنی گروتھ کے سفر سے آگاہ کیا،وزیرخزانہ نے علاقائی صورتحال کے پاکستانی معیشت پر منفی اثرات کو بھی اجاگر کیا۔
وزیرِ خزانہ محمداورنگزیب نے اس موقع پر کہاکہ بین الاقوامی کیپٹل مارکیٹوں تک بہتر رسائی، زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری، اور خودمختار کریڈٹ ریٹنگز میں اضافے پر مبنی مارکیٹ رسائی کے حوالے سے امریکی تعاون کے خواہاں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:یوکرینی صدرنے فوج کے جنرل کمانڈر انچیف کو عہدے سے ہٹا دیا
دونوں اطراف سے معاشی تعاون کے فروغ، امریکی سرمایہ کاری میں اضافے اور تذویراتی منصوبوں کی پیش رفت کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہارکیاگیا۔






