2

ضمانت چاہتا ہوں۔۔! پی ٹی آئی رہنما نے اپیل کردی

(امانت گشکوری )وفاقی آئینی عدالت میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید نے اپنی ضمانت کے لیے اپیل دائر کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کا 28 اپریل کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کردی ۔
وفاقی آئینی عدالت میں دائرکی گئی اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہائیکورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا جبکہ 9 مئی کے مقدمے میں عائد الزامات کے حق میں کوئی قابلِ اعتماد ثبوت موجود نہیں۔
درخواست میں مؤقف اپنایاگیاہے کہ کسی گواہ نے اشتعال انگیزی کا الزام نہیں لگایا،ٹرائل کورٹ نے برآمدگی کا الزام مسترد کیا پھر بھی سازش کے جرم میں سزا دی،سازش سے متعلق گواہوں کے بیانات میں تضاد ہے،شریک ملزم شاہ محمود قریشی کو اسی کیس میں بری کیا گیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:کاہنہ کی خاتون نے اپنی بیٹی کا زبانی نکاح فیملی کورٹ میں چیلنج کر دیا
درخواست میں مؤقف اختیارکیاگیاہے کہ ایک ہی کیس میں ایک ملزم بری دوسرے کو سزا دینا قانون کیخلاف ہے،اپیل میں پنجاب حکومت اور ایس ایچ او تھانہ شادمان کو فریق بنایا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں