
(شہزاد خان ابدالی )چکن ،بیف اور مٹن کی قیمتیں غریب عوام کی پہنچ سے دورہوگئیں۔
لاہور میں چکن 500 اوربیف 1500 روپےفی کلو میں فروخت ہورہاہے۔
اوپن مارکیٹ میں مٹن 3200 سے 3500 روپے کلو میں فروخت ہونے لگاہے۔
شہریوں کاکہناہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب طبقے کوپریشان کردیاہے،مٹن اوربیف تو درکناراب برائلر گوشت بھی عام آدمی کی استطاعت سے باہر ہونے لگا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کوہ پیما عابد اللہ بیگ نے گاشر برم ٹو کامیابی سے سر کر لی
شہریوں نے فوری طورپرمٹن،بیف اورچکن کی قیمتوں میں کمی کروانے کامطالبہ کیاہے۔






