3

سونا پھر ہزاروں روپے مہنگا۔۔! عالمی کے بعد مقامی منڈی میں ریکارڈ ٹوٹ گئے

(اشرف خان)عالمی اورمقامی صرافہ مارکیٹ میں سونامزیدمہنگاہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 46 ڈالر مہنگا ہوکر 4114 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ۔
مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 4600 روپے مہنگا ہوگیا جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے کاہوگیا۔
دس گرام سونا 3944 روپے مہنگاہوکر 3 لاکھ 71 ہزار 944 روپے کا ہوگیا ۔
 فی تولہ چاندی 7 روپےکے معمولی اضافےکے ساتھ  6403 روپے پر آگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی رہنما میاں محمود الرشید نے ضمانت کیلئے اپیل دائر کر دی

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی مقامی صرافہ مارکیٹ میں24 قیراط کا حامل ایک تولہ سونا 4 ہزار 700 روپے اضافے کے ساتھ 4 لاکھ 29 ہزار 236 روپے کی سطح پر پہنچ گیاتھاجبکہ 24 قیراط سونے کی فی 10 گرام قیمت میں 4 ہزار 29 روپے اضافہ دیکھا گیاتھا جس کے بعد فی 10 گرام سونا 3 لاکھ 68 ہزار کا ہوگیا تھا، 22 قیراط کا 10 گرام سونا 3 ہزار 694 روپے اضافے سے 3 لاکھ 37 ہزار 346 روپے کی سطح پر آگئی تھی۔

 چاندی کی فی تولہ قیمت میں 219 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاتھا جس کے بعد چاندی 6 ہزار 396 روپے فی تولہ ہوگئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں