4

خطرے کی گھنٹی بج گئی! سلال ڈیم سے پانی چھوڑ دیا گیا پنجاب کے کئی اضلاع الرٹ

(ویب ڈیسک)سلال ڈیم کے گیٹ کھول دیئے گئے، دریائے چناب میں پانی کی سطح تیزی سے بلند ہونے لگی، سیالکوٹ اور وزیر آباد میں سیلابی خطرے کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔

محکمہ آبپاشی پنجاب کے مطابق بھارت کی جانب سے سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولنے کے بعد دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے، جس کے باعث نشیبی علاقوں میں ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے انتظامیہ کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

محکمہ آبپاشی نے سیالکوٹ اور وزیر آباد کے علاقوں میں ہنگامی اقدامات شروع کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو تیار رہنے کی ہدایت جاری کر دی۔

اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد جواد پیرزادہ کے مطابق آئندہ 48 گھنٹے انتہائی اہم ہیں، اس دوران دریائے چناب میں ایک بڑا سیلابی ریلہ پہنچنے کا امکان ہے،انہوں نے بتایا کہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے بڑے سیلاب کے خدشے سے آگاہ کیا گیا ہے، جبکہ ضلعی انتظامیہ تمام صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں