2

  پروڈیوسر صمد عارض کی ڈرامہ سیریل’’جدائی‘‘ کی شوٹنگ مکمل 

 (ویب ڈیسک)برطانیہ میں مقیم پاکستانی پروڈیوسر صمد عارض کی نئی ڈرامہ سیریل’’جدائی‘‘ کی شوٹنگ مکمل ہوگئی۔
 یہ ڈرامہ ایمبرلائن سٹوڈیولمیٹڈکےاشتراک سے تیار کیا گیا ہے،اس کی شوٹنگ اسلام آباد سمیت مختلف خوبصورت مقامات پر مکمل کی گئی ہے،صمد عارض اس سے قبل بھی متعدد کامیاب پروڈکشنز سے وابستہ رہ چکے ہیں اور بطور پروڈیوسر صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں۔
 ڈرامہ ’’جدائی‘‘ کی کاسٹ میں معروف اداکار جاوید شیخ، نیئر اعجاز، فرحان قریشی اور عکاشہ گل سمیت دیگر فنکار شامل ہیں،پروڈیوسر صمد عارض نے اس کے علاوہ مختلف معروف گلوکاروں کے ساتھ بھی میوزک پروجیکٹس کیے ہیں، جن میں گلوکار ملکو ،مظہر راہی ، واجد علی بغدادی اور حمیرا ارشد شامل ہیں، ان میوزک پروجیکٹس میں KAB G Productions نے بھی اہم کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کے سب سے مشہور یوٹیوبر مسٹر بیسٹ نے دیرینہ دوست تھیا بوئسن سے شادی کر لی
 صمد عارض کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کو عالمی سطح پر متعارف کرانا اور بین الاقوامی معیار کے ڈرامے فلمیں اور میوزک پروجیکٹس پیش کرنا ہے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ ڈرامہ ’’جدائی‘‘ اپنی منفرد کہانی، معیاری پروڈکشن اور بہترین فنکاروں کی بدولت ناظرین کی بھرپور پذیرائی حاصل کرے گا اور پاکستانی شوبز انڈسٹری میں ایک اہم اضافہ ثابت ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں