
(24نیوز)ملک بھر میں گندم کا بحران شدت اختیار کر گیا ۔
چیئرمین کراچی ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن عبدالرؤف ابراہیم نے سندھ میں 20 لاکھ ٹن جبکہ ملک بھر میں 50 لاکھ ٹن گندم کی کمی کا دعویٰ کرتے ہوئے حکومت سے فوری گندم درآمد کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کردیا۔
چیئرمین کراچی ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن عبدالرؤف ابراہیم نے سندھ میں 20 لاکھ ٹن اور ملک بھر میں 50 لاکھ ٹن گندم کی کمی کادعویٰ کرتے ہوئے کہاہے کہ چاروں صوبوں کےوزرائے اعلیٰ اور وزیراعظم اس صورتحال کافوری نوٹس لیں۔
چیئرمین کراچی ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن عبدالرؤف ابراہیم کاکہناہے کہ حکومت فوری گندم کی درآمد کی اجازت دے،ڈی ریگولیشن کا فارمولا دو سال سے ناکام ہونے کے بعد کسان شدید متاثر ہوئے ہیں،سپورٹ پرائس نہ ملنے سے کاشتکار بدحال ہو گئے،3500 روپے فی من سپورٹ پرائس کا اعلان بھی مؤثر ثابت نہ ہو سکا۔
عبدالروف ابراہیم نے فی کلو گندم 87.50 روپے کلو پر سرکاری گندم خریداری نہ ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہاہے کہ آنے والے دنوں میں زراعت پر خصوصی توجہ دینا ہوگی،روٹی عوام کی بنیادی ضرورت ہےاس لئے گندم بحران فوری حل کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں مندی، روپےکے مقابلے میں ڈالر سستا
عبدالرؤف ابراہیم نےذخیرہ اندوزی روکنے کے لیے خصوصی فورس قائم کرنے کی تجویزدیتے ہوئے کہاہے کہ ذخیرہ اندوزوں کو کھلی چھوٹ دینے سے بحران سنگین ہو گیا،طلب و رسد کا توازن نہ ہونے سے بحران مزید بڑھنے کا خدشہ ہے،گندم بحران پر فوری اور مؤثر حکومتی اقدامات ناگزیرہیں۔






