3

آزاد کشمیر میں انتخابات ایک ہی دن میں کرائے جائیں سردار یعقوب خان

( 24نیوز )سابق صدر اور سابق وزیراعظم ازاد کشمیر سردار یعقوب خان نے آزاد کشمیر میں انتخابات ایک ہی دن کرانے کا مطالبہ کیا ہے کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیٹ اور مواصلاتی سروسز بند نہ کی جائیں ان اقدمات سےعوام اور اوورسیز کشمیری متاثر ہوتے ہیں۔

 یہ مطالبہ اُنہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اُن کا مزید کہنا تھا کہ آزاد کشمیر بیس کیمپ ہے، انتخابات مرحلہ وار نہیں بلکہ ایک ساتھ ہونے چاہئیں تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں انتخابی ماحول فراہم کیا جائے آزاد کشمیر میں پولیٹیکل پراسیس مکمل ہونا چاہیے موصلاتی نظام کی بندش سے اوورسیز کشمیریوں کے اہل خانہ کو رابطوں میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔

 سردار یعقوب خان نے کہا کہ پاکستان اور کشمیر کا رشتہ دنیا کی کوئی طاقت ختم نہیں کر سکتی کشمیریوں نے قیام پاکستان کے لیے بے مثال قربانیاں دیں ہم پاکستان سے محبت کرنے والے لوگ ہیں، پاکستان کی عزت اور وقار کا تحفظ چاہتے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں :  پختونخوا حکومت نے 5 اگست سے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے نئی تحریک کا اعلان کردیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں