3

مشہور یوٹیوبر کی یوٹیوبر دوست سے شادی کی خبر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

(ویب ڈیسک) یوٹیوبر کی اپنی یوٹیوبر گرل فرینڈ سے شادی کی خبروں نے سوشل میڈیا میں تہلکہ مچا دیا۔ شادی کے متعلق خبر، تصاویر اور مداحوں کے تبسرے آناً فاناً دائرل ہو گئے۔

  مشہور یوٹیوبر جمی ڈونلڈسن المعروف مسٹر بیسٹ نے اپنیگرل فرینڈ، گیمنگ اسٹریمر اور کنٹینٹ کریئیٹر تھیا بوئسن کے ساتھ شادی کرلی۔ جمی ڈونلڈسن نے اپنی زندگی کے اہم ترین واقعہ کے متعلق تصاویر سوشل میڈیا پر  پوسٹ کین تو  مبارکباد کے پیغامات کا نہ رکنے والاسلسلہ شروع ہو گیا۔

جمی ڈونلڈسن مسٹر بیسٹ کے نام سے مشہور ہیں اور انہیں یو ٹیوب پر کام سے شہرے حاصل کرنے والی سب سے زیادہ مقبول پرسنیلیٹی تصور کیا جاتا ہے۔ دونوں کی شادی ایک پرائیویٹ آئی لینڈ پر ہوئی۔ 

جمی ڈونلڈسن عرف مسٹر بیسٹ نے انسٹاگرام پر اپنی شادی کی یادگار تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’مجھے میری مسز بیسٹ مل گئی، اور یہ میری زندگی کا بہترین دن تھا۔‘ تصاویر میں اس جوڑے کو  رومانوی انداز میں فوٹو بنواتے دیکھ کر مسٹر بیسٹ کے مداحوں کے ساتھ عام یوزر بھی جھوم اٹھے۔ مداحوں نے نیک تمناؤں اور محبت بھرے پیغامات سے کمنٹ سیکشن بھر دیا۔ 

مسٹر بیسٹ کے ایک مداح نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’جمی، تم ہر خوشی کے حقدار ہو،‘ جبکہ ایک اور نے انہیں ایک دوسرے کے لیے بہترین جوڑی قرار دیا۔

شادی کے موقع پر 28 سالہ مسٹر بیسٹ نے کریم رنگ کا ٹکسیڈو اور سیاہ بو ٹائی پہن رکھی تھی، جبکہ 26 سالہ تھیا بوئسن سفید رنگ کے نفیس لیس سے مزین  روایتی عروسی لباس میں تھیں۔ دونوں کی تصاویر خوشی، محبت اور جشن کے خوبصورت لمحات کی عکاسی کرتی نظر آئیں۔

 مسٹر بیسٹ اور تھیا بوئسن کی پہلی ملاقات 2022 میں جنوبی افریقہ  میں ایک مشترکہ دوست کے ذریعے ہوئی تھی۔ یوٹیوب، سائنس اور نئی چیزیں سیکھنے کے مشترکہ شوق نے دونوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں اہم کردار ادا کیا۔

 جنوری 2025 میں مسٹر بیسٹ نے منفرد انداز میں اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا، جس نے سوشل میڈیا پر فوری توجہ حاصل کی تھی۔  گزشتپہ سال ہونے والی منگنی کی وجہ سے اب شادی کی خبر کسی کے لئے سرپرائز نہیں تھی، لیکن اس کے باجود اس شادی کو بہت زیادہ توجہ ملی۔

تھیا بوئسن جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والی گیمنگ سٹریمر، مصنفہ اور ڈیجیٹل کنٹینٹ کریئیٹر ہیں۔ انہوں نے سٹیلن بوش یونیورسٹی سے قانون میں بیچلرز اور نفسیات میں آنرز کی ڈگری حاصل کی۔  بعد میں مس بوئیسن نے  یونیورسٹی آف ایڈنبرا سے ہیومن کوگنیٹو نیورو سائیکالوجی میں ماسٹرز بھی مکمل کیا۔

تھیا بوئیسن 2016 سے ٹوئچ اور یوٹیوب پر  کام کر رہی ہیں۔ وہ  خاص طور پر سٹریٹجی کارڈ گیمز کی سٹریمنگ کی وجہ سے آن لائن دنیا میں نمایاں مقام رکھتی ہیں اور ان کے فینز کا وسیع حلقہ موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:  پختونخوا حکومت نے 5 اگست سے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے نئی تحریک کا اعلان کردیا 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں