3

بلاول بھٹو نے کشمیر کو سینیٹ میں نمائندگی دینے، خواجہ آصف کی برطرفی کا مطالبہ کر دیا

(24نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے آج میرپور میں پیپلز پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پورے نظام کو بدلنے کی انقلابی تجاویز پیش کیں اور سینیٹ میں آزاد کشمیر کو نمائندگی دینے کا مطالبہ کر دیا۔  اس کے ساتھ بلاول بھٹو نے آزاد کشمیر کے مسائل کا تعین کرنے کے لئے تحقیقاتی کمیشن قائم کرنے، احتجاجی دھرنے ختم کرنے کی تجاویز بھی پیش کیں اور میر پور، راولا کوٹ کو کشمیر کا حصہ نہ ماننے کے خواجہ آصف کا بیان واپس نہ لینے پر مسلم لیگ ن کی حکومت پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے کشمیر کو لاہور بنا دینے کے دعووں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، پہلے قصور کو لاہور بنائیں، پھر کشمیر کی بات کریں۔ بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حق  حکمرانی، مالکیت اور حق روزگار کا انتخابی ایجنڈا دہراتے ہوئے کہا کہ اگر کشمیریوں نے انتخابات میں ووٹ دے کر اکثریت دلوائی تو یہ تینوں مسائل حل کردیں گے۔

میر پور میں ایک بہت برے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ  خواجہ آصف نے راولا کوٹ اور میر پور کو آزاد کشمیر کا حصہ نہ ماننے والا بیان دے کر بہت زیادتی کی۔ر راولاکوٹ والوں کو کشمیری نہیں سمجھتا۔  میں نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ آزاد کشمیر کے متعلق ایسا بیان دینے والے وزیر کو ہٹائیں اور  اس بیان کو واپس لیا جائے ۔ وزیراعظم نے اپنی کابینہ کے وزیر کو نہیں ہٹایا اورخواجہ آصف نے بار بار مذمت کئے جانے کے باوجود یہ بیان واپس نہیں لیا۔  اس سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ یہ صرف خواجہ آصف کا ہی بیان نہیں تھا، یہ پوری مسلم لیگ ن کی وفاقی حکومت کی کشمیر کے متعلق پالیسی ہے۔ اگر خواجہ آصف کشمیریوں سے معافی نہیں مانگتے تو پھر اوفاقی حکومت کی خاموشی کو تائید سمجھا جائے گا۔؎

یہ بھی پڑھیئے:    پنجاب سے کلینک آن ویلز پروگرام کی 15 گاڑیوں کی آزاد کشمیر روانگی  

چئیرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ کشمیر کا نمائندہ سڑک پر احتجاج  کرنے کی  بجائے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں بیٹھ کر اپنے حقوق کی بات کرے۔ بلاول بھتو نے کہا کہ پاکستان کی سینیٹ میں آزاد کشمیر کو نمائندگی ملنا چاہئے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے مسلم لیگ نواز  کی قیادت کے کشمیر اور گلگت بلتستان کے متعلق بیانات  پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو  لاہور بنانے کے دعوے کرنےپہلے قصور کو تو لاہور بنالیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ صرف لاہور کو ترقی دی اور پنجاب کے باقی حصوں کا کوئی پرسان حال نہیں۔ 

 چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفرآباد جلسے میں بھی وفاقی وزیر  خواجہ آصف کے بیان کی مذمت نہیں کی ۔ بلاول بھتو نے کہا کہ اب  کشمیری عوام کو ووٹ دے کر دکھانا ہوگا کہ وہ خواجہ آصف کی اس سوچ اور  اس بیان کے خلاف ہیں۔

چیئرمین بلاول نے مزید کہا کہ  گلگت بلتستان کو  لاہور بنانے کے بعد انہوںنے کشمیر کو بھی لاہور بنانے کے دعوے کئے، وہ پہلے قصور کو تو لاہور بنالیں۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن الیکشن کے دنوں میں سڑکیں بنانے کا اعلان کرتی ہے۔ میں اپنی بہن ( وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ) کو بتانا چاہتا ہوں آپ کے والد تین بار وزیراعظم رہے ،وہ  اُس وقت سڑکیں بنا دیتے۔

 چئیرمین بلاول نے کہا کہ جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ بارہ سیٹیں ان کی جیب میں ہیں ، وہ عوام سے ناانصافی کرتے ہیں ، یہ لوگ رائے ونڈ کو ہی پنجاب سمجتے ہیں ، انہوں نے کبھی اندرون پنجاب کا حال ہی نہیں دیکھا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے میاں نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا،کہ رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وزیراعظم پاکستان ہی آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب کرے۔

بلاول بھٹو نے میاں نواز شریف کا نام لئے بغیر کہا کہ اب یہ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ اسلام آباد سے ہو اور رائیونڈ کا ایک شہر اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننے کا خواہش مند ہے۔

چھ ماہ کی حکومت کے کاموں پر فخر ہے

بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے ہماری حکومت ہے اور یہاں پر جو کام کیے اُن پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بات کرنے والوں کو پنجاب کی سڑکیں ہی ٹھیک لگتی ہیں اور کہتے ہیں کہ صوبے سے نکلتے ہی سڑکیں خراب ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں