
(24نیوز) پاکستان کی معاشی بحالی، مالیاتی نظم و ضبط اور پائیدار ترقی کی سمت اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ معاشی بحالی پرعالمی اعتماد مزید مستحکم، عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی اسٹینڈرڈ اینڈ پورزنے پاکستان کی ریٹنگ مزید بہتر کر دی ہے۔
وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے سوشل پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ کی جس میں انہوں نے کہا کہ عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی اسٹینڈرڈ اینڈ پورز نے پاکستان کی ریٹنگ بی مائنس سے بہتر کر کے بی کر دی، آؤٹ لک مستحکم قرار دی ہے۔
عالمی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری پاکستان کی معاشی بحالی پر ایک اور بڑا عالمی اعتماد ہے۔
وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد پاکستان نے9 سال بعد دوبارہ بی ریٹنگ حاصل کر لی ہے جو پہلے 2016-17 میں حاصل کی گئی تھی۔
ادارہ جاتی و معاشی اصلاحات، مالیاتی استحکام اور زرمبادلہ کے ذخائرمیں اضافہ سےریٹنگ میں بہتری آئی۔
مستحکم آؤٹ لک اس بات کا عکاس ہے کہ مسلسل اصلاحات معاشی ترقی کے تسلسل اور مالیاتی نظم و ضبط کو مزید مضبوط کریں گی۔
وزیر خزانہ کے مشیر نے کہا کہ پاکستان میں معاشی استحکام کی مضبوطی اور عالمی اعتماد میں اضافہ بہتر معاشی اصلاحات کا ثمر ہے ۔
ماہرین کے مطابق عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی اسٹینڈرڈ اینڈ پورز کی ریٹنگ پاکستان کی تقریباً 8 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ۔ ایس اینڈ پی کی ریٹنگ میں اضافہ سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری اور پاکستان کی معاشی صلاحیتوں پر عالمی اعتراف ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو نے کشمیر کو سینیٹ میں نمائندگی دینے، خواجہ آصف کی برطرفی کا مطالبہ کر دیا






