
(بابر شہزاد تُرک)وفاقی حکومت نے متعدد سول و پولیس سروس افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ مختلف نوٹیفکیشنز کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری، منصوبہ بندی ڈویژن ڈاکٹر محمد طاہر نور کو سیکرٹری منصوبہ بندی ڈویژن کا اضافی چارج مستقل سیکرٹری کی تقرری تک تفویض کیا گیا ہے جبکہ گریڈ 21 کے سینئر جوائنٹ سیکرٹری مذہبی امور ڈویژن ڈاکٹر مرزا علی محسود کو تبدیل کر کے ایڈیشنل سیکریٹری مذہبی امور ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔
مزید برآں، جوائنٹ سیکرٹری، مذہبی امور ڈویژن احمد ندیم خان، جوائنٹ سیکرٹری، نیشنل فوڈ سکیورٹی ڈویژن انتخاب عالم، ڈپٹی سیکرٹری، نیشنل فوڈ سکیورٹی ڈویژن محمد رمضان اور ڈپٹی سیکرٹری، نیشنل فوڈ سکیورٹی ڈویژن ہارون الرشید کو تبدیل کر کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مزید برآں، جوائنٹ سیکرٹری، وزارت قومی صحت کامران فاروق انصاری کا تبادلہ کر کے انہیں جوائنٹ سیکریٹری، مذہبی امور ڈویژن تعینات کیا گیا ہے، علاوہ ازیں، ڈائریکٹر جنرل، سٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن شاہد علی خان کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر جنرل، پاکستان پبلک ایڈمنسٹریشن ریسرچ سینٹر مقرر کیا گیا ہے جبکہ ڈپٹی سیکرٹری، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اعزاز الحق کو ڈی جی، سٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن کا اضاافی چارج تفویض کیا گیا ہے، دیگر نوٹیفکیشنز کے مطابق پنجاب حکومت میں تعینات پولیس سروس، گریڈ 19 کی عمارہ اطہر کا تبادلہ کر کے انہیں 3 سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر پولیس ریفارم آفیسر، اقوام متحدہ مشن، جنوبی سوڈان مقرر کیا گیا ہے جبکہ ڈپٹی سیکریٹری، وزارت موسمیاتی تبدیلی عائشہ لیاقت کی ایکس پاکستان اسٹڈی لیو منظور کی گئی ہے، ایک سال کی سٹڈی لیو 3 اگست 2026 سے مؤثر ہو گی، تعلیمی کارکردگی اطمینان بخش ہونے پر دوسرے سال کی رخصت کیلئے بھی درخواست دی جا سکے گی۔
دیگر نوٹیفکیشنز کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر، ایواکیو ٹرسٹ پراپرٹی بورڈ، لاہور سیف اللہ کا تبادلہ کر کے ان کی خدمات پیرنٹ ڈیپارٹمنٹ، ڈائریکٹوریٹ جنرل، آئی ایس آئی، اسلام آباد کو واپس کی گئی ہیں جبکہ لیکچرار، ثناء سلیم کا خیبرپختونخوا حکومت کے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے وزارت وفاقی تعلیم تبادلہ کیا گیا ہے، دریں اثناء، وفاقی حکومت نے پنجاب حکومت میں تعینات پولیس سروس آف پاکستان کے افسران کی خدمات ایف سی کے سپرد کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں، پولیس سروس، گریڈ 19 کے عبادت نثار، پولیس سروس، گریڈ 19 کے کیپٹن (ر) محمد اجمل، پولیس سروس، گریڈ 19 کے کیپٹن (ر) واحد محمود اور پولیس سروس، گریڈ 18 کے حسن افضل کا پنجاب حکومت سے فیڈرل کانسٹیبلری تبادلہ کیا گیا ہے، مزید برآں، پولیس سروس، گریڈ 18 کے محمد معروف عثمان کا بلوچستان حکومت سے فیڈرل کانسٹیبلری تبادلہ کیا گیا ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:محمد عباس کو کیوں ڈراپ کیا گیا؟ بابر اعظم نے وجہ بتادی






